ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناگالینڈ: معصوموں پرکیوں چلائی گئی گولیاں؟ جائے واقعہ کا دورہ کرے گا کانگریس وفد:ادھیررنجن

ناگالینڈ: معصوموں پرکیوں چلائی گئی گولیاں؟ جائے واقعہ کا دورہ کرے گا کانگریس وفد:ادھیررنجن

Mon, 06 Dec 2021 23:08:06    S.O. News Service

نئی دہلی، 6 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) کانگریس ناگالینڈ میں عام شہریوں کی ہلاکت پر پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان سے مطمئن نہیں ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔ ان کے بیان کا ناگالینڈ سے آنے والی پریشان کن خبروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم پوچھ رہے ہیں کہ معصوم شہریوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں اور ایک فوجی کی جان کیوں گئی۔ چودھری نے کہاکہ کچھ دن پہلے منی پور میں ایسا ہی ہوا تھا جب ایک کرنل اور اس کے خاندان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ شمال مشرق میں ایسا کیوں ہو رہا ہے؟۔اس دوران کانگریس کا چار رکنی وفد ناگالینڈ کا دورہ کرے گا۔ یہ وفد شہریوں سے متعلق معاملات اور ریاست کے مون ضلع میں تشدد کے حالیہ واقعات پر رپورٹ کرے گا۔ وفد ایک ہفتے میں پارٹی سربراہ کو رپورٹ پیش کرے گا۔


Share: